آبنائے ہرمز کسی نہ کسی طریقے سے کھلی رہے گی: امریکی وزیرِ خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کسی نہ کسی طریقے سے کھلی رہے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آج قطر میں کچھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہےابتدائی دستاویز میں مخصوص زبان سے متعلق بہت سی باتیں کرنے کی ضرورت ہے۔
ایران کے ساتھ معاہدے کی زبان اور الفاظ پر مذاکرات میں چند دن لگ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گیس بحران!ایل پی جی سلنڈر پر پابندی لگ گئی
مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ساتھ اس وقت کوئی فعال یا طے شدہ مذاکرات جاری نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں استحکام دنیا کےلئے ضروری ہے ۔
آبنائے ہرمز کے کھولے جانے پر زور دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جو کچھ وہاں ہو رہا ہے، وہ غیر قانونی ہے اور قواعد کے خلاف ہے۔
یہ دنیا کے لیے عدم استحکام کا باعث ہے اور ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی دستاویز کے اہم نکات پر بات چیت ہو رہی ہے، معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مزید چند روز لگ سکتے ہیں۔