اسلام آباد، انسداد پولیو مہم کا پہلا روز،1 لاکھ 8 ہزار 848 بچوں کو قطرے پلائے گئے

May 26, 2025 | 21:20:PM
اسلام آباد، انسداد پولیو مہم کا پہلا روز،1 لاکھ 8 ہزار 848 بچوں کو قطرے پلائے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز مجموعی حدف کا 24 فیصد حاصل کر لیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد کی طرف سے بلائے گئے جائزہ اجلاس میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی اور مجموعی انتظامات بھی زیر غور آئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا، جس میں  اے ڈی سی ایسٹ، اے سیز اور متعلقہ محکموں کے نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ4 لاکھ 61 ہزار 125 مجموعی بچوں میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 848 بچوں کو قطرے پلائے گئے۔اجلاس میں انکاری کیسز کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیااجلاس میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی اور مجموعی انتظامات بھی زیر غور آئے۔ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہا گیا۔ڈی سی اسلام آباد  عرفان میمن کی شہریوں سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور آپ مل کر ہی بچوں کو مستقل محفوظ بنا سکتے ہیں،اگر پولیو ورکرز آپ تک نہ پہنچ سکیں تو لازمی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں، صحت مند اور محفوظ مستقبل ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا ایران پہنچنے پر پرتپاک استقبال،ایرانی صدر کے استقبالیہ میں آرمی چیف کے ہمراہ شرکت