چھتوں پر لگےسولرپینلزنہیں اکھڑیں گے،یہ 3 کام کروالیں

May 26, 2025 | 19:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سجاد اظہر پیرزادہ)پنجاب میں آندھی اور بارشوں کی اس شدت کی پیش گوئی نہیں کی گئی جتنی شدت سے آندھیاں آرہی ہیں،24 نومبر کو پنجاب میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کااپنی بنیاد سے اکھڑ جانا تھا،ہواکی رفتاراتنی تیزتھی کہ اس آندھی سےمختلف علاقوں میں چھتوں پر لگےسولرپینلزاپنی بنیاد سے اُکھڑ کر ایسےاُڑتےدکھائی دیےکہ جیسےکوئی پتنگ کٹ کر جارہی ہو۔ 

 آندھی کے دوران سولر پینلز کی تباہی کے  قصان سے کیسے بچاجائےیہ جاننا بہت ضروری ہے،اس حوالے سے آپ 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل پر معلوماتی ویڈیو میں تفصیل سے جان سکتے ہیں جس کا لنک یہاں شیئر کر دیا گیا ہے۔

 سولرپینلزکی عمر تقریباً25سے30 سال ہوتی ہے،لیکن اس کی عمرایک دن بھی ہوسکتی ہے،ایسا اُس وقت ہوتا ہےجب آپکی سولرپلیٹس چھت پر صحیح طریقےسےنہ لگی ہوں،اور ہواکاجھونکا،آندھی انہیں اُڑاکر اپنے ساتھ لےجائے۔ سولر پینلز کی چھت پر مضبوطی کیساتھ تنصیب کا بندوبست کس طرح کرنا چاہیے 24 ڈیجیٹل یوٹیوب چینل پر ڈیٹیل کیساتھ اس موضوع پر گفتگو کی گئی ہے۔

تین اہم باتیں ہیں جن کا سولرلگواتےوقت خیال نہیں رکھا جاتا، اس ویڈیو میں انہی اہم کاموں کے متعلق ناظرین کو آگاہی دی گئی ہے،اگر ان کاموں کا لازمی دھیان رکھاجائے تو خواہ کتنی ہی تیز آندھی آئے،ہوا کے جھکڑ چلیں آپ کی قیمتی سولر پلیٹس نہیں گریں گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران مبینہ طور پر 1.64 بلین روپے بد عنوانی میں ملوث