27 سے 31 مئی تک آندھی،گرد آلود ہوائیں اور بارش،الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر ) پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 27 سے 31 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ۔
پی ڈی ایم اے نے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے،پی ڈی ایم اے نے کہا کہ لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کے امکانات ہیں ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے 27 سے 30 مئی تک جنوبی پنجاب ملتان ڈیرہ غازی خان بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی ، انہوں نے کہا ہے کہ سکول ایجوکیشن ،محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے ،شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں : وزیرتوانائی سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر کی ملاقات،ماحولیاتی استحکام پر تبادلہ خیال