ممبئی: شدید بارشوں سے تباہی، 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

May 26, 2025 | 13:27:PM
ممبئی: شدید بارشوں سے تباہی، 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کے شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی سے 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث شہر میں موسم کافی بگڑ گیا، شدید بارشوں کے باعث شہر بھر میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی،بھارت موسمیات محکمہ کے مطابق کولابا کوسٹل آبزرویٹری نے صبح 8:30 بجے تک 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی، جبکہ سنتاکروز آبزرویٹری نے 33 ملی میٹر بارش رپورٹ کی۔

بھارتی موسمیات محکمہ کے ریکارڈ کے مطابق کولابا آبزرویٹری نے مئی میں اب تک سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی ہے، جو 295 ملی میٹر ہے، اس بارش نے مئی 1918 میں ریکارڈ شدہ 279.4 ملی میٹر کی بارش کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں ہی بارشیں،موسمیات محکمہ نے خبردار کر دیا

رپورٹ کے مطابق سنتاکروز اسٹیشن نے مئی میں اب تک 197.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے جبکہ اسی مہینے میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ سال 2000 میں 387.8 ملی میٹر تھا،ممبئی میں سب سے زیادہ ایک دن کی بارش کا ریکارڈ سنتاکروز آبزرویٹری پر 27 جولائی 2005 کو 944 ملی میٹر، اور کولابا آبزرویٹری پر 5 جولائی 1974 کو 575 ملی میٹر ہے۔

خیال رہے کہ بھارت موسمیات محکمہ نے  ممبئی کے لیے پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا ہے، الرٹ کے تحت شہر میں تیز بارش کا امکان ہے۔