لاہور قلندر کی فتح،وزیراعلیٰ اورگورنر سندھ کی ٹیم کو مبارکباد

May 26, 2025 | 12:04:PM
 لاہور قلندر کی فتح،وزیراعلیٰ اورگورنر سندھ کی ٹیم کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندر کی فتح پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوئٹہ اور لاہور کے بہترین کھیل کے باعث شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملا،انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر نے اپنی محنت اور لگن سے فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیم کی کامیابی کو پی ایس ایل کے ترقی اور مقبولیت کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں بھی ٹیم اسی طرح محنت اور جذبے کے ساتھ کامیابی کے ریکارڈ بناتی رہے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے لاہور قلندر کے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔
 دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے،ایک بیان میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے شیروں کی طرح ہدف کا تعاقب کر کے کمال کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔

 گورنر سندھ نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرکے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔