سارہ علی خان کو رکشے میں سفر کرنے پر تنقید کا سامنا

May 26, 2023 | 22:43:PM
سارہ علی خان کو رکشے میں سفر کرنے پر تنقید کا سامنا
سورس: @instagram/saraalikhan95
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان آج کل ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ فلم "ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے" کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ سارہ علی خان حال ہی میں فلم کے ایک پروموشنل ایونٹ کے بعد بدقسمتی سے جب ان کی گاڑی انہیں لینے کے لیے وقت پر نہیں پہنچی تو وہ ایک رکشے میں وہاں سے واپس چلی گئیں۔

اداکارہ کی رکشے میں سفر کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سارہ علی خان ان وائرل ویڈیوز میں گلابی رنگ کے شرارے میں کُھلے بالوں میں سنہری رنگ کے ایئر رنگز بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

لیکن اداکارہ کی رکشے میں سفر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز دیکھ کر تمام صارفین متاثر نہیں ہوئے۔ 

وائرل ویڈیوز پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ"اداکارہ کی عاجزانہ فطرت کی وجہ سے اُنہیں سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیئے ",جبکہ کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہ صرف نئی فلم کی ریلیز سے قبل کیا گیا ایک پبلِسٹی سٹنٹ ہے۔"