آزاد کشمیر کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری

May 26, 2023 | 18:52:PM
آزاد کشمیر کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے )نے آزاد کشمیر میں مزید بارشوں  کی پیشگوئی کے پیش نظر  الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایم اے  نے  آئندہ ہفتے کے دوران آزاد کشمیر کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

  ایس ڈی ایم اے کے مطابق  آزاد کشمیر میں28 سے 31 مئی تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ  بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش،  آندھی و جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد، وادی نیلم، ہٹیاں بالا جہلم ویلی سمیت ہوبچھ ڈویژن میں بھی  طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری جبکہ  شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی،  زیر زمین پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے ۔