پاکستانی ریپر ایوا بی کی گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کیلئے پرفارمنس

May 26, 2023 | 18:31:PM
پاکستانی ریپر ایوا بی کی گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کیلئے پرفارمنس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزِک شو کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 سے مشہور ہونے والی ایوا بی کو پاکستان کی صف اوّل کی خاتون ریپر کے طور پر سراہا جاتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  ایوا بی نے گلوکار کیفی خلیل کے ساتھ کوک سٹوڈیو میں مشہور گانے "کنا یاری" کے لیے اشتراک کرنے کے بعد بہت مختصر وقت کے اندر بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنالی، یہاں تک کہ ان کا ایک سنگل "روزی" سیریز "مس مارول" کی ایک قسط میں بھی پیش کیا گیا۔

اُنہوں نے حال ہی میں گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کے"گلوبل سپن" کے لیے اپنے ریپ ٹریک "سن رائز ان لیاری" پر شاندار پرفارمنس دی ہے۔

اُنہوں نے اس ریپ ٹریک کے ذریعے روشنیوں کے شہر کے علاقے لیاری کو مثبت انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ 

گلوبل اسپن کے لیے خصوصی طور پر لکھے گئےاس ریپ تریکی کی ویڈیو میں ایوا بی کو روایتی ملبوسات پہنے اور اپنے مخصوص انداز میں حجاب کیے اور ماسک لگائے گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پہلی پاکستانی خاتون ریپر ہونے کے علاوہ ایوا بی کے پاس نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون بلوچی آرٹسٹ ہونے کا اعزاز بھی موجود ہے۔