بابراعوان لندن چلے گئے،وضاحتی ٹوئٹ بھی کردی

May 26, 2023 | 17:39:PM
بابراعوان لندن چلے گئے،وضاحتی ٹوئٹ بھی کردی
کیپشن: بابراعوان اور عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قانونی مشیر بابراعوان لندن چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بابراعوان آج دن ایک بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے، وہ غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن کیلئے روانہ ہوئے،بابراعوان عمران خان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اوران کے قانونی مشیربھی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بابراعوان نے کہاکہ پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کیلئے ملک سے باہر آیا ہوں، میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابل فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ عمران پہلے دوست تھے، اب میرا لیڈر ہے، تحریک انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزل مراد۔ 

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا