سلمان خان کو کم عمر مداح کے گلے لگانے کی ویڈیو وائرل

May 26, 2023 | 10:33:AM
 ایئرپورٹ پر بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے کم عمر مداح نے انہیں دیکھتے ہی گلے لگا لیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایئرپورٹ پر بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے کم عمر مداح نے انہیں دیکھتے ہی گلے لگا لیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بالی وڈ کا بڑا نام ہے جن سے ملاقات اور ساتھ میں تصاویر یا ویڈیوز بنانے کیلیے مداح ترستے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Bombay Times (@bombaytimes)

ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آتے ہوئے سلمان خان نے دیکھا کہ ایک کم عمر لڑکا ان سے ملاقات کیلیے بے تاب کھڑا ہے۔ اداکار چلتے چلتے رک گئے اور اسے اشارہ کر کے اپنے پاس بلا لیا۔

مداح نے دوڑتا ہوا ان کی طرف آیا اور گلے لگ گیا۔ سلمان خان اس پر کافی خوش ہوئے اور انہوں نے بھی اسے گلے لگا کر پیار کیا۔

سوشل میڈیا پر دیگر مداح اور صارفین اس ویڈیو کو کافی پسند کر رہے ہیں۔