سانحہ 9 مئی: ملوث افراد کے کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کیخلاف درخواست دائر

May 26, 2023 | 10:04:AM
سانحہ 9 مئی: ملوث افراد کے کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کیخلاف درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزموں کے کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، سیکرٹری ہوم، آئی جی پولیس اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہریوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانا ناصرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ انٹرنیشل قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
  درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ مقدمات میں آرمی ایکٹ 1952 کےسیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3 کو شامل کیا گیا ہے جبکہ عام شہریوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنا غیر قانونی ہے اور یہ نا صرف بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے بلکہ انٹرنیشل قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔