پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، پولیس نے 39 افراد کی گرفتاری ظاہر کردی

May 26, 2022 | 19:57:PM
پاکستان تحریک انصاف، لانگ مارچ، پولیس، 39افراد کی گرفتاری ظاہر،
کیپشن: پی ٹی آئی لانگ مارچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے پولیس نے 39 افراد کی گرفتار ظاہر کردی،تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار افراد کیخلاف 2 مقدمات درج کرلئے ،دونوں مقدمات میں جلاﺅ گھیراﺅ کی دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاکہ گرفتار افراد نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں کی ایما پر جلاﺅ گھیراﺅ کیا ،اسد عمر، عمران اسماعیل، راجہ خرم نواز کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل ہے ، اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور، علی نواز اعوان پر بھی ایف آئی آر میں اکسانے کا الزام ہے،دونوں ایف آئی آر میں ملزمان کی مجموعی طور پر تعداد150 ظاہر کی گئی ۔
مقدمہ کے متن میں کہا گیاکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ایونیو پر میٹروسٹیشن کو آگ لگائی گئی ،اس کے علاوہ ایکسپریس چوک پر سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا بل چیلنج کرنیکا اعلان