پنجاب کی ماتحت,عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)موسم گرما کی آمد کے پیش نظر ماتحت,عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔
پنجاب کی سیشن اور سول عدالتوں میں یکم اپریل سے نئےعدالتی اوقات کار کے مطابق کام ہو گا۔
سول اور سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے ساڑھے تین بجے تک سماعت ہوگی۔ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نمازو کھانے کا وقفہ ہوگا ۔
سول اور سیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک سماعت ہوگی۔مری کی سول اور سیشن عدالتوں کا اوقات کار صبح نو بجے سے سہہ پہر چار بجے تک ہو ں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو پٹرول، ڈیزل سستا فراہم کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سو ارب روپے فراہم کر دیئے