وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mar 26, 2026 | 15:12:PM
وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی پر گفتگو کے ساتھ ساتھ ملکی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ ہونےوالی ملاقات  میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی  موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے پرایئرلائنزنےکرایوں میں اضافہ کردیا
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو خطے کی بدلتی صورتحال اور ثالثی پر بریفنگ دی گئی،اس اہم ملاقات میں ملکی سلامتی ، معیشت اور سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔