سب سے بڑی اسٹیکس کی قطارکا ورلڈ ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکہ میں ایک ایئر پورٹ پر چیز اسٹیکس کا قومی دن گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ کر منایا گیا۔
فلیڈیلفیا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نیشنل چیز اسٹیک ڈے کے موقع پر چیز اسٹیک کی لمبی قطار بنا کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
منگل کے روز پی ایچ ایل فوڈ اینڈ شاپس کے ایئر پورٹ پر موجود ریستوران نے سٹی آف فلیڈیلفیا ڈیپارٹمنٹ آف ایوی ایشن کے ساتھ مل کر ٹرمنل بی اور سی کے درمیان 1291 چیز اسٹیک کی قطار بنائی۔
یہ سینڈوچ 102 کلو چیز ساس اور 449 کلو شیوڈ بیف اور 1291 فٹ لمبے رول سے بنائے گئے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار موقع پر موجود تھے جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی سینڈوچ کی قطار ریکارڈ بنانے کے لیے کافی تھی۔
مزید پڑھیں:سونا مزید 11 ہزار روپے سستا،فی تولہ نئی قیمت جانیے