ملتان سے دبئی اورشارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( گوہر رحمان شیخ)ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا۔
ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آج دبئی، شارجہ اور ابو ظہبی کے لیے 6 پروازیں روانہ ہوں گی ، جبکہ پی آئی اے کی دبئی کے لئے ایک پرواز کو منسوخ کر دیا گیاہے۔
ملتان سے شارجہ کےلئے پرواز جی نائن 559،دبئی کی پرواز ایف زیڈ 326 اور ای کے 2103 اپنے وقت پر روانہ ہوگی۔
ملتان سے ابو ظہبی کی پرواز تھری ایل 336، دبئی ایف زیڈ 340 اور ای کے 2117 بھی اپنی مقررہ وقت پر روانہ ہوگی،تاہم پی آئی اے کی ملتان سے دبئی کی پرواز پی اے 810 اوردبئی سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز 811 کو منسوخ کر دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ، ایئر ٹکٹ 100 فیصد مہنگے ہوگئے
مجموعی طور پر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج 11 پروازیں لینڈ کریں گی۔