بلوچستان: ژوب میں 4.2 شدت کا زلزلہ،شہری کلمہ طیبہ کاورد کرتے گھروں سے  نکل آئے

Mar 26, 2026 | 10:41:AM
بلوچستان: ژوب میں 4.2 شدت کا زلزلہ،شہری کلمہ طیبہ کاورد کرتے گھروں سے  نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے ضلع ژوب میں 4 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 110 کلو میٹر تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

ذرائع کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش میں بس  دریا میں گرنے سے 23افراد جاں بحق، 12کو بچا لیا گیا