امریکا آگے بڑھا تو خطے کی حساس تنصیبات پر تابڑ توڑ حملے ہوں گے:ایرانی سپیکر

Mar 26, 2026 | 09:42:AM
 امریکا آگے بڑھا تو خطے کی حساس تنصیبات پر تابڑ توڑ حملے ہوں گے:ایرانی سپیکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے انکشاف کیا کہ امریکا ایک ملک کے ساتھ مل کر ایرانی جزیرے پر قبضے کا منصوبہ بنا چکا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے خبر دار کیا کہ اگر امریکا آگے بڑھا تو خطے کی حساس تنصیبات پر تابڑ توڑ حملے ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات کی خبروں کو مسترد  کرتے  ہوئے کہا کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ  امریکا مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات بھیج رہا ہے، ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ امریکا سے مذاکرات نہیں، اعلیٰ حکام تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فی الحال ایران کی پالیسی دفاع جاری رکھنے کی ہے ،فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،جنگ کے مستقل خاتمے اور نقصانات کا ازالہ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

 انہوں نے کہا کہ خطے میں اڈوں کے باوجود امریکا علاقائی ممالک کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا، امریکا اپنے جنگ کے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے۔

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ  امریکا جنگ میں جلد کامیابی اور ایرانی حکومت کی تبدیلی میں بھی ناکام ہوچکا،پڑوسی ممالک امریکا سے فاصلہ کریں، جنگ نہیں چاہتے مگر جھکیں گے نہیں۔