خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ نہ کریں، ہائی ہیل اور زیادہ زیورات نہ پہنیں، محکمہ تعلیم سندھ کا ضابطہ اخلاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ تعلیم سندھ نے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سکول اساتذہ کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہےکہ اساتذہ ایسا لباس پہنیں جو پیشہ ورانہ اقدار اور ثقافتی احترام کی عکاسی کرے۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہےکہ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ سے اجتناب برتیں، ہائی ہیلز پہن کر سکول آنے سے گریز کریں, خواتین اساتذہ زیادہ زیورات پہن کر سکول آنے سے بھی گریز کریں اور روایتی لباس کا انتخاب کریں۔
محکمہ تعلیم کی گائیڈ لائن کے مطابق مرد اساتذہ بھی ٹی شرٹ اور جینز پہن کر سکول آنے سےگریز کریں۔محکمہ تعلیم نے کہا ہےکہ اساتذہ سکول کے احاطے میں گٹکا، نسوار، ماوا، سگریٹ یا اس قسم کی دیگر چیزوں کا استعمال نہیں کرسکتے۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہےکہ اساتذہ طلبا سے ذاتی کام نہ کروائیں اور جسمانی سزا سے بھی گریز کریں۔اساتذہ کو کہا گیا ہےکہ وہ سکول انتظامیہ سمیت تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے سے احترام سے بات کریں اور اس دوران مثبت اور پیشہ ورانہ لہجہ برقرار رکھیں۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہےکہ اساتذہ اپنے طلبا کے ساتھ پیشہ ورانہ حدود برقرار رکھیں اور پسند ناپسند کی بنیاد پر سلوک سے گریز کرتے ہوئے تمام طلبا کے ساتھ یکساں اور مساوی برتاؤ کا مظاہرہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی جیل میں بھارتی قیدی پھندے سے جھول گیا