ایکواڈور: کم عمر ترین خاتون میئر فائرنگ سے ہلاک

Mar 26, 2024 | 22:27:PM
ایکواڈور: کم عمر ترین خاتون میئر فائرنگ سے ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی سب سے کم عمر خاتون میئر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایاکہ 27 سالہ بریگیٹ گارسیا جو کہ ساحلی شہر سان ویسینٹ کی میئر تھیں انہیں صبح کے وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا, پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون میئر اپنے کمیونیکیشن ڈائریکٹر جائیرو لور کے ساتھ کرائے کی گاڑی میں سوار تھیں اور وہ گولی لگنے سے ہلاک ہوئے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولیاں گاڑی کے اندر سے چلائی گئیں اور اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک صارفین کیلئے بری خبر! وزارتِ مواصلات نے پابندی کا مطالبہ کر دیا

دوسری جانب ایکواڈور کی حکومت نے اس واقعے کو مجرمانہ کارروائی قرار دیا ہے تاہم اس قتل کے پیچھے کسی شخص یا گروہ کا ہاتھ ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

واضح رہے کہ مقتولہ خاتون میئر کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ہیں۔