آسٹریلیا نےون ڈے، ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

Mar 26, 2024 | 15:11:PM
آسٹریلیا نےون ڈے، ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں رواں سال نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز میلبرن میں 4 نومبر سے ہوگا، دوسرا میچ ایڈیلیڈ 8 نومبر جبکہ تیسرا میچ پرتھ میں 10 نومبر کو شیڈول ہوگا۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان کاسرخ لباس میں قاتلانہ فوٹوشوٹ وائرل

اسی طرح ٹی20 سیریز کا آغاز 14 نومبر سے برسبین میں ہوگا، سڈنی میں 16  کو کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا  آخری میچ ہوبارٹ میں 18 نومبر کو کھیلے جائے گا،تمام ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلے جائیں گے۔