خیر پور:محکمہ خوراک کے گودام سے گندم کی 47 ہزار بوریاں غائب

Mar 26, 2024 | 11:32:AM
خیر پور:محکمہ خوراک کے گودام سے گندم کی 47 ہزار بوریاں غائب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین منگی)خیرپور میں محکمہ خوراک کے گودام سے گندم کی 47 ہزار بوریاں غائب ہوگئیں۔

خیرپور، سٹھارجہ، گمبٹ، ٹھری میرواہ، چونڈکو، سکندر آباد، سمیت دیگر گوداموں سے 80 کروڑ روپے مالیت کی گندم غائب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔گندم غائب ہونے پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، سپروائیز رسمیت 3 افسران معطل کردیا گیا ہے۔
 معطل ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر منور میرانی، سپروائیزر مبین انڑ شامل ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ  فزیکل ویریفکیشن ٹیم کے معائنہ کے دوران گندم فروخت کرنے کا انکشاف ہوا۔

یاد رہے گزشتہ سال بھی سندھ میں ہزاروں گندم کی بوریاں خورد برد ہونے کا سکینڈل سامنے آیا تھا ۔