پاک افغان سیریز: دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

Mar 26, 2023 | 14:43:PM
پاک افغان سیریز: دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
کیپشن: تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغانستان کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، محمد نواز، عماد وسیم، فاسٹ بولر نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔

ٹیم میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا میچ آج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری معرکہ 27 مارچ کو ہو گا۔