خوفناک ٹریفک حادثہ۔ باپ بیٹے سمیت 3افراد جان کی بازی ہار گئے

Mar 26, 2022 | 15:59:PM
ٹریفک حادثہ، فائل فوٹو
کیپشن: ٹریفک حادثہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیروز والہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق، وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، حادثے کے بعد شہری جمع ہو ئے تو اسی دوران تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر لوگوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

لاشیں مریدکے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں،پولیس نے ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:    دلہا دلہن کی گاڑی کو آگ لگ گئی