تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟ شیخ رشید نےبتا دیا

Mar 26, 2022 | 12:56:PM
تحریک عدم اعتماد،ووٹنگ ، شیخ رشید ،بتا دیا،عمران خان
کیپشن:  شیخ رشید(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی اسلام آباد میں اپنا جلسہ کرے گی ، انہیں بھی ایک روز کی اجازت ہے ،  جلسے کی اجازت سب کو ہے مگر کسی کو بھی دھرنے کی اجازت نہیں ہے ، عمران خان کامیاب ہونگے ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 یا 4 اپریل  کو ہوگی ، کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی ، ممبران اسمبلی آ سکتے ہیں، جے یو آئی کے پاس آج جلسے کا اجازت نامہ ہے، کل کی اجازت نہیں ہے، کل پی ٹی آئی اپنا جلسہ کرے گی ۔

  وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام ارکان کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ،ہائیکورٹ نےانتظامیہ کوراستےکھلےرکھنےکی ہدایت کی ہے،ن لیگ کی سرینگرہائی وےپرجلسےکی درخواست مستردکردی،سرینگرہائی وےرینجرزاورایف سی کےحوالےکردیا، 15 ہزارلوگوں کی امن وامان کیلئےڈیوٹی لگائی ہے، تحریک عدم اعتماد کیلئے مفرور قاتلوں کو بھی دبئی سے لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیںسینئر صوبائی وزیر کابینہ سے فارغ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ایم این اے جام  عبدالکریم کو دبئی سے لایا جا رہا ہے ، ہم اسے ائیرپورٹ سے گرفتار کریں گے ، میں انٹرپول کو بھی اس سے متعلق  لکھوں گا، منحرف ارکان اسلام آباد کے  فائیو سٹار ہوٹلوں میں مزے کر رہے ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیںموسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی