کورونا، 24گھنٹوں میں 4افراد کی زندگی نگل گیا

Mar 26, 2022 | 09:13:AM
کورونا، فائل فوٹو
کیپشن: کورونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس 4افراد کی جان لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 30 ہزار 417 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 189 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا وائرس نے 4 افراد انتقال کر گئے، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 451 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    اسلام آباد: ریڈزون کو سِیل کرنے کا فیصلہ،سمری ارسال کر دی