پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہو رہا ہے؟سمری تیار
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سمری تیار کر لی ہے جس میں 20 سے 50 روپے فی لیٹر تک ممکنہ کمی پر غور کیا جا رہا ہے,وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی گزشتہ روزاشارہ دیا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں ابھی مزید کمی ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی گزشتہ روزاشارہ دیا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں ابھی مزید کمی ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سمری تیار کر لی ہے جس میں 20 سے 50 روپے فی لیٹر تک ممکنہ کمی پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
گزشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 74 روپے فی لیٹر تک بڑی کمی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے، آج لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں مزید 2.08 فیصد کمی ہوئی، جس سے فی بیرل قیمت 73.77 ڈالر ہو گئی ہے،اسی طرح ویسٹ ٹیکساس خام تیل آج 2.05 فیصد سستا ہوا اور فی بیرل قیمت 77.44 ڈالر پر ا ٓگئی ہے۔