مختصر اور نمایاں لباس پہننا چھوڑ دیے ہیں، سامعہ حجاب

  زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانا چاہتی ہوں، تاہم سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقیدکا خوف ہے

Jun 26, 2026 | 13:03:PM
 مختصر اور نمایاں لباس پہننا چھوڑ دیے ہیں، سامعہ حجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کاکہناہے کہ میں نے مختصر اور نمایاں لباس پہننا چھوڑ دیئے ہیں۔
 سامعہ حجاب نے انسٹاگرام پر اپنی زندگی سے متعلق ایک اہم تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اللہ کی رضا کے لیے اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانا چاہتی ہوں، تاہم مجھے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ کا خوف ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ مجھے اللّہ کے لیے خود کو بدلنے کی ضرورت ہے، اسی مقصد کے تحت میں نے مختصر اور نمایاں لباس پہننا چھوڑ دیے ہیں، جبکہ حجاب اختیار کرنے کی بھی کوشش کی ہے، تاہم مجھے خدشہ ہے کہ اگر میں یہ قدم اٹھاؤں گی تو لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔


سامعہ حجاب نے مزید کہا کہ میرے خیال میں سوشل میڈیا کسی کو دوسرا موقع نہیں دیتا، جبکہ اللّہ تعالیٰ اپنے بندوں کو توبہ اور اصلاح کا موقع عطا فرماتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نمرہ خان نے شوہر کےساتھ عمرہ کرلیا، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ سامعہ حجاب اُس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا خاص مرکز بنیں جب انہوں نے اپنے مبینہ اغوا کی کوشش کا دعویٰ کیا تھا بعد ازاں یہ معاملہ عدالت سے باہر طے پا گیا،اس کے بعد سامعہ نے بیرونِ ملک سفر شروع کیا اور سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہیں، جن میں ان کے لباس اور طرزِ زندگی پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جاتی رہی۔