خواہش ہے کہ ایران آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھے :روس

Jun 26, 2025 | 22:06:PM
خواہش ہے کہ ایران آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھے :روس
کیپشن: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اپنے اتحادی ایران سے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔

یہ بیان ایران کی جانب سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے اعلان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل رپورٹ کیا گیا تھا کہ ایران کی گارڈین کونسل نے قانون سازوں کی جانب سے منظور کردہ ایک بل کی توثیق کی ہے، جس کے تحت ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کر دیا ہے۔

اس اعلان کے بعد آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کو یکطرفہ طور پر اپنا تعاون معطل کرنے کا کوئی حق نہیں اور انہوں نے خبردار کیا کہ جوہری تنصیبات تک معائنہ کاروں کی رسائی روکنے سے "ایک نیا بحران" جنم لے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اڑھائی ارب ڈالر سے زائد قرض کی ادائیگی, زرمبادلہ ذخائرکتنے رہ گئے؟سٹیٹ بینک کا اہم بیان