یوٹیوب کا لائیو سٹریمنگ کے حوالے سے بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان

Jun 26, 2025 | 18:38:PM
یوٹیوب کا لائیو سٹریمنگ کے حوالے سے بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوٹیوب کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں لائیو سٹریم کرنے کے لیے کم از کم عمر کی حد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوٹیوب ہیلپ سپورٹ پیج کے مطابق 22 جولائی سے یوٹیوب پر 16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ہی لائیو سٹریم کرسکیں گے۔

اسی طرح یوٹیوب کی جانب سے اب تک 13 سال سے کم عمر بچوں کو کسی بالغ فرد کے ساتھ ہی لائیو سٹریمنگ کی اجازت دی جاتی تھی، اب اس حد کو بھی 13 سے 15 سال تک کیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے خبردار کیا کہ اگر کوئی صارف 16 سال کا نہ ہوا اور اس نے کسی بالغ فرد کے بغیر تنہا لائیو سٹریمنگ کی تو اس پر مختلف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

 پہلے تو لائیو چیٹ کو ڈس ایبل کر دیا جائے گا جبکہ دیگر متعدد فیچرز تک رسائی بھی عارضی طور پر معطل ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت پھر بلند ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کمپنی نے مزید بتایا کہ بتدریج اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی لائیو اسٹریمز کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور جس اکاؤنٹ پر پابندیوں کا اطلاق ہوگا، اسے کسی مختلف چینل میں بھی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اگر پھر بھی لائیو سٹریمنگ کی کوشش کی گئی تو اکاؤنٹ کو ہی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

یوٹیوب کے مطابق 16 سال سے کم عمر کریٹیرز اسی وقت لائیو سٹریم کرسکیں گے جب کسی بالغ فرد کو ان کے چینل پر ایڈیٹر، منیجر یا مالک کے طر پر رسائی دی جائے گی اور وہ ان کے ساتھ لائیو اسٹریم میں بھی نظر آئیں گے۔

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اچانک یہ تبدیلیاں کیوں کی گئی ہیں مگر یہ 16 سال سے کم عمر کریٹیرز کے لیے دھچکا ثابت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:چھٹیاں بند۔۔۔ ’’دفاتر اتوار کو بھی کھلیں گے‘‘