بین الاقوامی برادری اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالے:خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے غزہ میں تباہ کن انسانی بحران کو اجاگر کیا، وزیر دفاع نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی ضرورت پر زور دیا،وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے، پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے، خواجہ آصف نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر دفاع کا علاقائی امن، سلامتی اور کثیر الجہتی تعاون کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا، ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی فوجی جارحیت کی شدید مذمت اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے تحمل، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا۔