پاکستان کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: سابق بھارتی افسر و تجزیہ کار کا اعتراف

Jun 26, 2025 | 13:17:PM
پاکستان کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: سابق بھارتی افسر و تجزیہ کار کا اعتراف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا  کہ پاکستان ناقابل شکست ، کبھی نہیں ہارا۔

پراوین سواہنے نے اعتراف کیا کہ بھارت کیلئے پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا ۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی،پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی۔

پاکستان نے 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری۔

مزید پڑھیں:شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلامیہ، پاکستانی موقف کی تائید پر بھارت تلملا اٹھا، دستخط سے انکار

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی۔

بھارت مغرب میں پاکستان کو فتح نہیں کر سکا ، لائن آف کنٹرول کی موجودگی خود اس بات کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی محاذ پر بھارت نے فضائی اور زمینی نقل و حمل بند کر دی تھی، اس لیے پاکستان کی سپورٹ ممکن نہ رہی۔

سواہنے نے کہا کہ مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا،بھارت کے لیے یہ مغربی محاذ کبھی آسان نہ تھا۔