چکن پکوڑے گھر میں بنا کر بارش کا مزہ دوبالا کریں، آسان اور مزیدار ریسیپی

Jun 26, 2025 | 11:21:AM
چکن پکوڑے گھر میں بنا کر بارش کا مزہ دوبالا کریں، آسان اور مزیدار ریسیپی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بارش کےموسم میں اگر آپ آلو کے پکوڑے کھا کھا کر تھک گئے ہیں تو ذائقہ بدلیں، بنائیں چکن کے پکوڑے وہ بھی باآسانی ،چکن کے کباب اور تکے تو بہت کھائے ہوں گے،ذرا چکن کے  پکوڑے بھی تو کھا کر دیکھیں، یہ اتنے کرسپی بنتے ہیں جیسے کہ آپ ڈرم اسٹک کھا رہے ہوں تو بنائیے ہمارے طریقہ سے باآسانی چکن کے ذائقے دار پکوڑے۔ 

 ترکیب:

 چکن کو اچھی طرح دھو لیں، اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں اور اس میں ہلدی، نمک، پسی کالی مرچ، پسی لال مرچ، دہی اور لیموں کا رس ملا کر اچھی طرح مصالحہ بناکر لگائیں اور ایک گھنٹے کے لیے ڈھک دیں۔ 

 پیالے میں بیسن، کٹی ہوئی پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیا، کٹی ہوئی لال مرچ، پسی کالی مرچ، تھوڑا سا انار دانہ، چٹکی بھر ہلدی، پسا ہوا دھنیا اور ایک چمچ سرکہ اور ایک گلاس پانی ڈال کر اچھی طرح بیسن کو گھول لیں۔

 مصالحہ لگی ہوئی چکن کو بیسن میں ڈال کر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں، اس کے بعد آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ لیجیے تیار ہیں چکن کے گرما گرم پکوڑے۔

 ضروری ٹپ:

 چکن کو لازمی مصالحہ لگا کر ایک گھنٹہ رکھیں تاکہ مصالحہ گوشت کے اندر تک چلا جائے۔ 

 بیسن کو گھولنے کے بعد کچھ دیر چھوڑ دیں، اس کے بعد چکن کو بیسن میں ڈال کر دس منٹ چھوڑ دیں تاکہ مصالحے اچھی طرح ایک دوسرے میں مل جائیں۔

 ڈیپ فرائی کے نے کے بعد آپ اس کا اضافی آئل جذب کرلیں اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔