دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کی تفریح کیلئے فنکاروں کا میلہ سج گیا

Jun 26, 2023 | 00:47:AM
دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کی تفریح کیلئے فنکاروں کا میلہ سج گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کی تفریح کے لئے فنکاروں کا میلہ سج گیا۔

تفصیلات کے مطابق صائم ایونٹ مینجمنٹ نے پاکستانی کمیونٹی کے لئے 15روزہ میوزیکل فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں  پاکستانی گلوکار خالد خان،گلاب،ثقلین موسیٰ خیلوی،ہنی شہزادی،شیزا بٹ ،نائرہ خان  اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سٹیج ڈراما پرڈیوسر ارشد چوہدری حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے حجاز مقدس پہنچ گئے

صائم ایونٹ مینجمنٹ کی روح رواں صومیہ خان کا کہنا ہے کہ یہ میوزیکل فیسٹیول عید الاضحیٰ کے بعد بھی جاری رہے گا، گلوکار خالد خان،ہنی شہزادی،گلاب اور دیگر فنکار اپنی شاندار پرفارمنس دیں گے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی  فنکاروں کو دبئی میں بلا کر یہاں پر مقیم پاکستانیوں کے لئے تفریح کے مواقع پیدا کریں۔

صومیہ خان نے مزید کہا کہ دبئی میں پیار اور محبت کا یہ پیارا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو اب جاری رہے گا۔