کینیڈا میں پرتشدد واقعات۔۔ایک اور پاکستانی پر حملہ۔۔ داڑھی بھی کاٹ دی

Jun 26, 2021 | 11:25:AM
 کینیڈا میں پرتشدد واقعات۔۔ایک اور پاکستانی پر حملہ۔۔ داڑھی بھی کاٹ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ، دو سفید فام افراد نے پاکستانی شخص کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا اور داڑھی بھی کاٹ دی۔

تفصیلات کے مطابق  کینیڈا کے علاقے سسکاٹون میں دو سفید فام افراد نے پاکستانی پر چاقو سے حملہ کرکے بازو پر کٹ لگا دیئے اور تشدد کے بعد متاثرہ شخص کی داڑھی بھی کاٹ دی گئی۔زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اس کے علاوہ  کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں گزشتہ روز بھی دو مسلم خواتین پر حملہ کیا گیا تھا۔ چاقو بردار شخص نے خواتین کو دھکے دیئے پھر حجاب کھینچ کر نیچے گرا دیئے، حملے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

خیال رہے کہ کینیڈا کے شہر لندن میں رواں ماہ پیش آنیوالے دہشتگرد ی کے واقعہ میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیںجو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے:شاہ محمود