جعلی انرولمنٹ پر سکول سربراہوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سکولوں میں اینرولمنٹ 100فیصددرست ہونی چاہیے،سکولوں میں جعلی اینرولمنٹ کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا،تعطیلات ختم ہوتے ہی سکولوں کی انسپکشن کی جائے گی: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

Jul 26, 2025 | 15:13:PM
جعلی انرولمنٹ پر سکول سربراہوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے جعلی انرولمنٹ میں ملوث سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ سکولوں میں اینرولمنٹ 100فیصددرست ہونی چاہیے،سکولوں میں جعلی اینرولمنٹ کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا،تعطیلات ختم ہوتے ہی سکولوں کی انسپکشن کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جمعرات کی شام سے جمعہ تک  گہرے بادل،ایک ہی دن میں سال بھر کی بارش کا ریکارڈ

جعلی اینرولمنٹ کا انکشاف ہونے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔