ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، کل 8 ٹیمیں شرکت کر ینگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وسیم احمد )اےسی سی کی جانب سے ایشیا کپ 2025کا شیڈول جلد جاری کرنے کا امکان ،بھارت کو وزارتِ خارجہ سےپاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی،ایشیا کپ 2025 کا شیڈول آئندہ 48 گھنٹوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیاکپ پرتمام معاملات حل ہوگئے ، ایونٹ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی،ایشیا کپ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کےدرمیان رکھی گئی ہے،مجوزہ شیڈول میں معمولی ردوبدل ہوسکتاہے، پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جا سکتا ہے،دونوں ممالک کے مابین 3میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایشیا کپ2025 8 ستمبر سے 28 ستمبر تک شیڈول ہے، ایشیا کپ میں گروپ اسٹیج کے بعد سپر فورز فارمیٹ رکھا گیا ہے،یو اے ای اورابوظہبی ایشیاکپ 2025 کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
یہ بھی پؑڑھیں:خیبرپختونخوا کے منتخب آزاد سینیٹرزنے’’ شمولیت‘‘ اختیار کرلی
انڈین میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت،پاکستان،بنگلادیش کے درمیان اختلافات دور ہوگئے،بی سی سی آئی ایشیا کپ کے شیڈول کا آخری مسودہ تیار کرنےمیں مصروف ہے، بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ ٹورنامنٹ میں شریک ہونگے۔