اڈیالہ جیل کےسپرنٹنڈنٹ عمران خان کو تنگ کر تے ہیں، علیمہ خان

Jul 26, 2025 | 14:20:PM
 اڈیالہ جیل کےسپرنٹنڈنٹ عمران خان کو تنگ کر تے ہیں، علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو مسلسل تنگ کر رہے ہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو فیملی، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ کو روکا گیا۔

 علیمہ خان نے کہا کہ قوسین مفتی جب تک ہمیں ساتھ لے کر نہیں جاتے وہ نہیں جائیں گے، ہمارے پاس عدالتی احکامات ہیں ہم سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایرانی سٹیلائٹ " ناہید2 "کامیابی سے لانچ

انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء نہیں جائیں گے کوئی اندر نہیں جائے گا، فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں گے تو ہم سماعت میں جائیں گے۔

علیمہ خان نے مزید کہ کہ نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے، ایک وکیل کو چُن کر اندر بلایا جارہا ہے، جج صاحب نے کہا ہے کہ فیملی کو اندر بلائیں یہ نہیں جانے دے رہے