انڈر19 کرکٹ میں جنوبی افریقن بیٹر کا ورلڈ ریکارڈ

Jul 26, 2025 | 10:31:AM
انڈر19 کرکٹ میں جنوبی افریقن بیٹر کا ورلڈ ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈر 19 ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان جنوبی افریقی بلے باز جورچ وین شالک وک نے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کی پہلی ڈبل سنچری سکور کر کے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا 

18 سالہ اوپننگ بیٹر نے یہ اہم ریکارڈ زمبابوے انڈر 19 ٹیم کے خلاف ہرارے میں جاری سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں بنایا۔

 انہوں نے محض 153 گیندوں پر 215 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، بیٹر کی جارہانہ اننگز میں 19 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

انڈر 19 فارمیٹ میں یہ کسی بھی بیٹر کی پہلی ڈبل سنچری ہے، جب کہ اس سے قبل سب سے بڑا انفرادی سکور 191 رنز تھا، جو سری لنکا کے بیٹر ہسیتھا بویاگوڈا نے 2018 میں بنایا تھا۔

جورچ وین کی تاریخی اننگز کی بدولت جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ اوورز میں 385 رنز بنا کر زمبابوے کو بڑا ہدف دیا، مگر زمبابوے کی ٹیم صرف 107 رنز پر 25 ویں اوور میں آل آؤٹ ہو گئی۔

یوں جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم نے یہ میچ 278 رنز کے بڑے سکور سے جیت کر نہ صرف سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ جورچ وین کی شاندار اننگز کرکٹ کی یوتھ سطح پر ایک یادگار لمحے کے طور پر تاریخ کا حصہ بن گئی۔