معروف پنجابی گلوکار انتقال کر گئے

Jul 26, 2023 | 14:11:PM
بھارتی معروف گلوکار سریندر شیندا لدھیانہ میں 64 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی معروف گلوکار سریندر شیندا لدھیانہ میں 64 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔  

معروف پنجابی گلوکار سریندر شیندا نے بیشمار ہٹ گانوں میں اپنی آواز کا گایا۔ ان کی آواز میں گائے گئے کچھ ہٹ گانے ٹرک بیلیا ، پت جٹاں دے وغیرہ شامل ہیں۔

سریندر کافی عرصے سے بیمار تھے، وہ لدھیانہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مزید پڑھیں:  مون سون بارشیں، مختلف حادثات میں 150 افراد جاں بحق، 233 زخمی

سریندر نے کئی پنجابی فلموں کے لیے بھی اپنی آواز میں گانے ریکارڈ کروائے۔ پنجابی فنکاروں نے سویند کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پنجابی گلوکار اور اداکار ہربچن من نے لکھا کہ پنجابی لوک گلوکاری کا ایک دور تمام ہوا۔