بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان

Jan 26, 2026 | 18:26:PM
بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان
کیپشن: بارش و برفباری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ گزشتہ رات   سے جاری ہے،یہ سلسلہ کل  منگل کی صبح یا دوپہر  تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں گوادر، جیوانی، نوکنڈی، دالبندین، چاغی، سرگیشہ، خاران، پنجگور، نوشکی، سوراب، گوادر، کیچ تربت میں کہیں تیز کہیں کم بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی برفباری کا سلسلہ  جاری ہے،زیارت، پشین، قلات، چمن،  خانو زئی، کان مہترزئی، مسلم باغ اور دیگر علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے کاکہناہے کہ مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم کل صبح تک وقفے وقفے سے بارش اور برفباری جاری رکھے گا۔ شمالی بلوچستان میں شدید سردی اور برف سے سڑکیں پھسلن والی یا بند ہو سکتی ہیں ، عوام احتیاط کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:گھر بنانے والوں کیلئے بری خبر ،سیمنٹ کی بوری مہنگی ہوگئی