26جنوری یومِ سیاہ پر آزاد کشمیر میں ریلیاں ،آزادی کے مطالبے کی تجدید

کیسے فاشسٹ ، ظالم اور دہشتگرد ملک کو جمہوری کہہ سکتے ہیں؟ شرکاءکا اقوام عالم سے سوال

Jan 26, 2026 | 16:30:PM
26جنوری یومِ سیاہ پر آزاد کشمیر میں ریلیاں ،آزادی کے مطالبے کی تجدید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )26جنوری یومِ سیاہ کی مناسبت سے آزاد کشمیر بھر میں عوامی ریلیاں نکالی گئیں جن میں آزادی کے مطالبے کی تجدیدکی گئی۔
بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پرآزادجموں و کشمیر کی غیور عوام آج یوم سیاہ منارہی ہے،اس موقع پربھارتی سفاکیت کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پُرامن اور بھرپور عوامی ریلیاں نکالی گئیں،ریلیوں میں عوام کی بڑی تعدادنے  شرکت کی،ریلیوں کے دوران شرکاء نے قابض بھارتی فورسز کیخلاف جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
شرکاء نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض نظام کا کوئی قانونی یا خلاقی جواز نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بندوق کے سائے میں قائم حکمرانی کو قبول کریں گے اور نہ ہی اسے چلنے دیں گے،ہم کشمیری آج یوم سیاہ اور یوم احتجاج منا کر دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت جمہوری ملک نہیں، بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے لوگو ں سے انکی ریاست چھین لی۔
شرکاء نے کہاکہ کشمیریوں پر بے تحاشا ظلم و جبر کرنے والے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ،بھارت میں بسنے والے ہندو بھی غیر محفوظ ہیں وہ بھی خالصتان کے نعرے لگا رہے ہیں ، شرکانے اقوام متحدہ اور اقوام عالم سے سوال کیاکہ کیسے فاشسٹ ، ظالم اور دہشت گرد ملک کو جمہوری کہہ سکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
شرکاء نے کہاکہ یہ عوامی سرگرمیاں اس اجتماعی شعور کی عکاس ہیں کہ کشمیری عوام متحد اور اپنے حقِ خودارادیت پر قائم ہیں،بھارت کشمیریوں کے سیاسی، آئینی اور انسانی حقوق سلب کیے جانے کے اپنے ناپاک اقدام کو دنیا کی نظروں سے نہیں چھپا سکتا۔