تحریک انصاف کےدفتر میں آگ بھڑک اٹھی،سامان جل کر خاکستر 

Jan 26, 2024 | 10:30:AM
 تحریک انصاف کےدفتر میں آگ بھڑک اٹھی،سامان جل کر خاکستر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے جیل روڈ آفس میں آتشزدگی، سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔
 دفتر میں آتشزدگی کی وجہ سے جھلس کر ایک شخص زخمی ہو گیا،زخمی کو طبی امداد کیلئے پہلے سروسز پھر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،آگ لگنے سے آفس کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا،آگ لگنے سے آفس کی کرسیاں،ٹیبل،فلکسز، ایل ای ڈیز سمیت تمام سامان جل گیا۔

ریسکیو حکام نے آفس کو لگی سیل توڑ کر آگ پر قابو پایا،آگ بجھانے کے عمل میں 7 سے زائد فائر ٹینڈر نے حصہ لیا،ریسکیو کو آگ پر مکمل قابو پانے میں ایک گھنٹہ لگا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق آفس کو تالے لگے تھے، نشئی سامان چوری کرنے آفس کے اندر داخل ہوئے،چوری کے دوران سگریٹ کے شعلہ سے آگ بھڑک سکتی ہے،واقعہ میں جھلس کر زخمی ہونے والے یوسف مسیح سے سٹیبل ہوتے ہی بیان لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں شروع،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی