اے این ایف کی کارروائی، منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

Jan 26, 2023 | 15:37:PM
اے این ایف کی کارروائی، منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
کیپشن: گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ 5ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

اے این ایف کی جانب سے منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر GF 771 سے بحرین جانے والے مُلزم کے پیٹ سے 71 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے، نارووال کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں اے این ایف نے برہان انٹر چینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 4 کلو 8 سو گرام چرس برآمد کرلی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،اے ایس ایف اہلکار شہید

ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 55 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں جبکہ چمن میں کارروائی کرتے ہوئے 824 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔