سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے حکومت کا بڑا ریلیف

Jan 26, 2022 | 21:51:PM
پنجاب۔عمر۔رعایت۔نوٹیفکیشن۔پی ایم سی۔ پبلک سروس کمیشن
کیپشن: حکومت پنجاب کا مونو گرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب حکومت نے ملازمتوں میں مزید2 سال عمر کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،پہلے دی گئی 5سال کی عمر کی رعایت اس کے علاوہ ہو گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2 سال کی عمر کی رعایت تمام ملازمتوں کیلئے شمار ہو گی۔
 محکمہ ریگولیشن نے عمرکی رعایت کانوٹیفکیشن جاری کیاہے۔اس رعایت سے7 سال تک زائدالعمر نوجوانوں کو ملازمتوں میں آسانی ہو گی۔حکومت پنجاب کی جانب سے پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینے کی عمر میں 2سال کی رعایت دی جائے گی۔ ملازمتوں کیلئے بھرتی امیدواروں کو عمر میں 2سال کی رعایت ملے گی۔
گزشتہ سال پی ایم ایس افسروں کا امتحان دینے والوں کی عمر میں ایک سال کی رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ امتحان دینے والوں کی عمر 2021 سے دیکھی جائے گی ساتھ ہی اوور ایج والے امیدوار اگلے سال امتحان دے سکیں گے۔حال ہی میں خیبر پختونخوا میں پبلک سروس کمیشن میں زائد العمر شہریوں کو2 سال کی رعایت دینے سے متعلق قرار داد منظور کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ورچوئل ریئلیٹی عینک تو بن گئی تھی۔۔اب وی آرجوتا بھی آگیا۔۔خریدیں اور مزے کریں