بھارت: یوم جمہوریہ پر نئی دہلی میں سخت سیکورٹی انتظامات

Jan 26, 2021 | 09:02:AM
بھارت: یوم جمہوریہ پر نئی دہلی میں سخت سیکورٹی انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کےیوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر دارالحکومت نئی دہلی میں زمین سے لے کر آسمان تک چاروں طرف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کےلئے ہزاروں مسلح جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہےکہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر قومی دارالحکومت میں چپے چپے کی نگرانی کرکے سکیورٹی انتظامات چاک چوبند کئے گئے ہیں۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کے ساتھ ساتھ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کےلئے بھی سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن،میٹرو اسٹیشن ،ہوائی اڈا اور بس ٹرمینل پر بھی سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔اسی سلسلے میں تھانہ سطح پر میٹنگ کرکے علاقے کے ہوٹلوں ،گیسٹ ہاؤس اور دیگر اداروں کے گارڈ کو اور زیادہ چوکس رہنے کےلئے الرٹ جاری کیا ہے۔