وزیرِ اعظم شہباز شریف کی لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت

شہباز شریف نے مانسہرہ میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے نام سے دانش سکول کے قیام کا اعلان کیا

Feb 26, 2026 | 14:11:PM
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر مانسہرہ گئے۔
وزیرِ اعظم نے شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سمیت لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کیلئے دعا کی۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے شہید کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید نے وطنِ عزیز کی حفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا اور ہمت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے اور پاکستانی قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اور پاک فوج شہید کے اہلِ خانہ کا مکمل خیال رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:"رہائی فورس” کا آئیڈیا کس کا ہے؟ شیر افضل مروت نے بتادیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مانسہرہ میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے نام سے دانش سکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی اور شاہ جی گل آفریدی بھی موجود تھے۔