بلوچستان کے تمام قبائل اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں: سرفراز بگٹی

Feb 26, 2026 | 09:32:AM
بلوچستان کے تمام قبائل اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں: سرفراز بگٹی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام قبائل کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں۔
بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلیدہ میں خواتین کا قتل کیا گیا، میں اس کی مذمت کرتا ہوں، تمام قبائل کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی پورٹ ہونیوالے بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کافیصلہ
انہوں نے کہا کہ ترقی امن سے آتی ہے، اللہ کا شکر ہے بیکڑ میں بہت امن ہے، بیکڑ میں ڈیرہ بگٹی کے لوگوں اور قبائل نے امن قائم کیا ہے، میں بلوچستان کےلوگوں سے اکثرکہتا ہوں کہ آپ اپنے علاقوں میں امن قائم کرسکتے ہیں۔