بابراعظم نے پی ایس ایل 9 کی دوسری سنچری جڑ دی

Feb 26, 2024 | 21:33:PM
بابراعظم نے پی ایس ایل 9 کی دوسری سنچری جڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی دوسری سنچری سکور کر دی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سینچری سکور کر دی، بابر نے میچ کے دوران ناقابلِ شکست 111 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 14 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ صرف 63 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  حسن علی کے  ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

قبل ازیں پی ایس ایل 9 کی پہلی سنچری گزشتہ روز لاہور قلندرز کے بلے باز رسی وینڈر ڈوسن نے سکور کی، بابراعظم پی ایس ایل کے رواں سیزن کی دوسری سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے.

بابر اس سنچری کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 سنچریوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے جارحہ مزاج یونیورس بوس کہلانے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز کریس گیل 20 سنچریوں کےساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔